ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں موجود زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی 2 جنوری 2026 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21 ارب 19 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ ہے۔ جس سے درآمدات، بیرونی ادائیگیوں اور مالی استحکام میں بہتری آنے کی امید کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی