i پاکستان

ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کی قریب ہے ، کاروبارتباہ ،مہنگائی کی شرح بلندترین ہے،حماد اظہرتازترین

November 17, 2022

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کی قریب ہے ، کاروبارتباہ ،مہنگائی کی شرح بلندترین ہے ، گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر ورہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑی ہے۔ عالمی منڈیوں میں پاکستان کا ڈفالٹ رسک بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ مقامی کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور مہنگائی کی شرح بلند ترین ہے۔ معاشی معاملات تشدد اور گولی سے نہیں سنبھلتے اور موجودہ رجیم کے پاس ان دو چیزوں کے علاوہ کچھ اور نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی