سینیٹر بشری انجم بٹ نے سینٹ میں پیش کی جانے والی بجٹ تحریک پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشیت ایمرجنسی کی حالت میں ہے۔عورتوں کے میک اپ پر ٹیکس لگانا کوئی جرم نہیں۔جب وہ میک اپ کراتی ہیں تو کیا ان کو ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہیے۔ اگر وہ خوبصورت بننا چاہتی ہیں تو انہیں ٹیکس بھی ادا کرنا چاہیے۔بیرون ممالک لوگوں پر بہت ٹیکس عائد کیے جاتے ہیں،خواتین شکوہ کرتی ہیں کہ میک اپ پر ٹیکس لگایا گیا، میک اپ ایک انڈسٹری ہے، ٹیکس لگنا چاہیے،سیلری کلاس پر ٹیکس لگا کر ان پر بوجھ بڑھ جاتا ہے، حکومت چاہتی ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کیا جائے،ملک کی معیشت ایمرجنسی میں ہے، تعمیری تنقید کرنی چاہیے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی