i پاکستان

ملک میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیاتتازترین

November 06, 2024

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، قصورمیں سموگ اور دھند کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں بھی سموگ اور ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم شام / رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی