ملک میں مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 52 ہو گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ میں 3 سالہ بچی اور 18 مہینے کا بچہ پولیو سے معذور ہوئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعد13،بلوچستان میں 24 ہوگئی،اس کے علاوہ سندھ میں13 جبکہ پنجاب اور اسلام اباد میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی