i پاکستان

ملک میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم ہوگیا ،ڈی جی امیگریشن کا دعویتازترین

December 27, 2024

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعوی کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہری میسج کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کرکے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجرا کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی گئی، نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 اور ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا، پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا۔انہوں نے کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں، تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی