i پاکستان

ملک میں جون سے اگست تک معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکانتازترین

May 30, 2024

پاکستان میں رواں سال جون سے اگست تک بیشتر مقامات پر معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا جب کہ جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں، دریائو ں میں سیلابی صورتحال اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ بلوچستان میں بھی رواں سال معمول سے کچھ زائد بارشیں متوقع ہیں جب کہ زائد درجہ حرارت کے باعث خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوسرے مرحلے کے مقابل پہلے مرحلے میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی