i پاکستان

ملک میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں،ملک میں مارشل لگا ہوا ہے،لطیف کھوسہتازترین

August 27, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔ملک میں مارشل لگا ہوا ہے۔اسٹیبلشمنٹ پورے ملک کا نظام چلا رہی ہے۔حکمران اتحاد کھوکھلا ہے۔پاکستان میں احتجاجی تحریک شروع کی تو پاکستان کا اقتصادی اور معاشی نظام مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔منگل کوپارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی عوام نے جس غیرت کا مظاہرہ کیا ہے اگر پاکستان کے نصف لوگ بھی اس کے برابر کر لیں تو پورے ملک کا نظام تبدیل ہو جائے گا۔لوگوں کی قوت مدافعت اب جواب دے گئی ہے۔پورے ملک میں اب شدید احتجاج ہوگا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی پی پیز کے مالکان کے نام منظر عام پر لائے جائیں، بجلی کے بند پلانٹ ہیں اور مالکان اربوں روپے سالانہ مفت رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی