i پاکستان

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچ گیاتازترین

July 08, 2024

مل بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 600 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ اورمجموعی پیداوار 19 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔ اس تناسب سے ملک بھر میں مجموعی طور پر بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ ملک میں پن بجلی ذرائع سے 700 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب کہ تھرمل پاور پلانٹس 540 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 600 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے 172، بگاس سے 123 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی