i پاکستان

ملک میں بیروزگاری کا سیلاب، حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں، مسرت جمشید چیمہتازترین

January 07, 2023

ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن کوئی نئی صنعت یا کارخانہ بند ہو رہا ہے، بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں، خوراک بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کیا پاکستان کو دیوالیہ کرنا رجیم چینج آپریشن کے مشن کا حصہ ہے؟، پاکستانی عوام ملک کے ساتھ اس ظلم کو نہیں بھولیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی