i پاکستان

ملک میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈتازترین

April 16, 2024

ملک میں نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ رکارڈ کیا گیا ، مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں، نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رکارڈ کیا گیا جو مارچ 2023 ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔ اس سال جنوری اورگزشتہ سال فروری، مئی میں بھی بھارت سے درآمدات بڑھی تھیں لیکن نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔ حکام کے مطابق پاکستان نیاگست 2019 میں بھارت کیساتھ تجارت معطل کردی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی۔ پاکستان نے بھارت کیساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی