i پاکستان

ملک میں انٹرنیٹ کی بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہے،پی ٹی اےتازترین

May 10, 2023

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کردیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی