i پاکستان

ملک کو کوئی نقصان ہوا تو پھر سب لکیر پیٹیں گے، چوہدری شجاعتتازترین

September 19, 2024

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر ملک کو کوئی نقصان ہوا تو پھر سب لکیر ہی پیٹیں گے۔ انہوں نے یہ بات ق لیگ سندھ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیاست دان اپنے مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں، ملک کو نقصان پہنچا تو سب لکیر پیٹ رہے ہونگے، ادھر ادھر کی بات نہ کر یہ بتا کہ قافلہ کیسے لٹا والا معاملہ ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن اور پوری قوم کو یکجہتی کی شدید ضرورت ہے، تمام اداروں بشمول حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہی پیج پر آنا ہوگا۔ چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ملکی استحکام و سلامتی کیلئے اپنے مفادات کے بجائے ملک کے مفاد کو ترجیح دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی