i پاکستان

ملک کا نظام شاید آڈیو اور ویڈیو کلپس پر ہی چل رہا تھا، جسٹس (ر )شاہد جمیلتازترین

July 18, 2024

لاہور ہائی کورٹ کے مستعفی ہونے والے جج جسٹس (ر)شاہد جمیل نے کہا ہے کہ ملک کا نظام شاید آڈیو اور ویڈیو کلپس پر ہی چل رہا تھا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی سے پہلے استعفی دینا چاہتا تھا، دو تین ماہ پہلے سے استعفی دینے کا سوچ رہا تھا، مجھ پرکوئی بیرونی دبائو نہیں تھا، سسٹم بہت چوک ہوگیا تھا۔ جسٹس (ر)شاہدجمیل نے کہا کہ جس طرح ہائیکورٹ چلایا جارہا تھا میرے بچے بھی سوال کرتے تھے، جو سوالات ہوتے تھے ان کی وضاحت نہیں دے سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا نظام شاید آڈیو کلپس اور ویڈیوز پرہی چل رہا تھا، میرے سامنے حکومت کے بہت کیس تھے کوشش ہوتی تھی کہ میں نہ سنوں، ہوسکتا ہے نام اس لیے ڈالے گئے ہوں کہ اگلا کلپ آپ کے خلاف بھی آسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی