i پاکستان

ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس ادا نہیں کر رہا، چیئرمین ایف بی آرتازترین

October 17, 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 5 فیصد امیر ترین افراد بھی ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے مطابق اراکین ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال نے شرح سود میں مزید 150 سے 200 بیسس پوائنٹس کی امید ظاہر کی، مزید کہا کہ ملک میں کوئی اور گنجائش نظر نہیں آ رہی صرف ٹیکس کلچر کا فروغ ہی مسائل کا حل ہے۔ایف بی آر چیئرمین نے کہا کہ حتی کہ ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ بھی ٹیکس فائل نہیں کر رہا، راشد محمود لنگڑیال نے دہائیوں سے ٹیکس دہندگان کے بجائے ایف پی سی سی آئی کے ٹیکس چوروں کو ٹارگٹ کرنے کے مطالبے کی توثیق کی۔انہوں نے ایف بی آر کے گریڈ 19 کے افسر کو روز مرہ کے مسائل حل کرنے کیلیے فوکل پرسن بنانے اور تجارتی انجمنوں کے ہنگامی معاملات انہیں بتانے کی ہدایت کی۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جتنا بھی ٹیکس جمع کیا جاتا ہے وہ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں استعمال ہو جاتا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ حالیہ برسوں میں معاشی مشکلات رہی ہیں اور اس بات سے اتفاق کیا کہ صنعتوں کو مسائل کا سامنا ہے، لیکن کہا کہ معیشت میں بحالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ فیڈریشن اور ایف بی آر نے جامع ٹیکسیشن اصلاحات کے ایجنڈے پر مشاورت، تعاون اور ہم آہنگی پر اتفاق کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی