i پاکستان

ملک بھرکورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، 13 مریضوں کی حالت نازکتازترین

February 14, 2023

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، 13 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 859 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.45 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 13 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی