ملک بھر میں سال کی تیسری پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔اس دوران 16 مختلف اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے 16 اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1 ) کی تصدیق کی ہے۔یہ نمونے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی کے 3 اضلاع، چمن، شہید بینظیر آباد، بدین، سکھر، حیدرآباد، سجاول، دادو، قمبر، جیکب آباد اور ڈیرہ غازی خان سے لیے گئے، جب کہ ان تمام اضلاع میں پہلے بھی انسانوں یا سیوریج کے نمونوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی اور اس بار بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔وائلڈ پولیو وائرس کے نمٹنے کے لیے پولیو مہم کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے 45 ملین سے زیادہ بچوں تک ویکسین پہنچنا ہے، کیونکہ 2024 میں پولیو کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی