i پاکستان

ملک بھر میں کورونا کے 52کیسز رپورٹ، کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئیتازترین

October 22, 2022

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، 52 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 53 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 52 نئے مریضوں میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی