i پاکستان

ملک بھر میں خشک سردی کی لہر ، شمالی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیاتازترین

December 26, 2025

ملک میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ روز بھی بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں خشک سردی کی شدت برقرار رہی، شمالی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔لہہ کا درجہ حرارت منفی 10، استور منفی 6، گوپس کا منفی 5 ریکارڈ کیا گیا، سکردو، ہنزہ، قلات کا منفی 4، کالام ،گلگت، کوئٹہ اور دیر میں منفی 3 سینٹی گریڈ رہا۔ آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ادھر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں اے کیو آئی کی اوسط شرح 335 ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی