ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیۖ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، اس سلسلے میں نکالنے جانے والے جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔ جشن عید میلاد النبیۖ کے موقع ملک بھر میں مساجد، اہم عمارتوں اور گلیوں بازاروں میں چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کو بھی سجایا گیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔ شہر شہر درود و سلام کی محافل منعقد ہو ئیں اور عید میلاد النبی ۖ کے جلوس نکالے گئے ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی