i پاکستان

ملک بھر میں بجلی48پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان،سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا29جنوری کو سماعت کریگیتازترین

January 17, 2026

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر29 جنوری کو سماعت کرے گی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے) نے اپنی درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔ترجمان سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں پانی سے18.07فیصدمقامی کوئلے سے13.99فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درآمدی کوئلے سے 10.13 فرنس آئل ڈیزل سے صفر یونٹس بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے11.20درآمدی ایل این جی سے17.24فیصد بجلی پیدا کی گئی۔دسمبر میں جوہری ایندھن سے25.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 20.54روپے جوہری ایندھن سے2.30روپے فی یونٹ الیکٹرک پیدا کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے الیکٹرک صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔یپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی