i پاکستان

ملیریا سے آگاہی اور اس سے نمٹنے کے لیے موثر حل تلاش کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے،ملیریا کے عالمی دن پر چیئرمین سینیٹ کا پیغامتازترین

April 25, 2024

ملیریا کے عالمی دن پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا سے آگاہی اور اس سے نمٹنے کے لیے موثر حل تلاش کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ملیریا ایک قابل علاج بیماری ہے، لیکن اس کے کنٹرول کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ،صحت سے متعلق عالمی معاہدوں کے دستخط کنندہ کے طور پر ملیریا پر قابو پانے کیلئے پر عزم ہے ،ملیریا کے عالمی دن پر، سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے ملیریا کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے اپنے عزم میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملیریا پوری دنیا میں کمیونٹیز کیلئے خطرہ بن رہا ہے،خاص طور پر ان خطوں میں جہاں صحت کی دیکھ بھال اور وسائل تک رسائی محدود ہے ہم ملکر ایسے اقدامات اٹھا سکتے ہیں جہاں کوئی بھی ملیریا کا شکار نہ ہو آئیے ہم اس اہم دن پر ملیریا کے خاتمے کیلئے اپنی عہد کی تجدید کریں ملیریا کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات سے نہ صرف غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پیش رفت بھی ہو گی۔ واضح رہے کہ ملیریا کا عالمی دن، ہر سال 25اپریل کو منایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی