مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والا مشاورتی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ممبران کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم نے شرکت کی، کمیشن کی قانونی ٹیم نیسپریم کورٹ کی وضاحت سے متعلق بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمشین نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی