i پاکستان

مخصوص نشستوں کے حوالے سے حکومت نے قانون سازی کر لی ہے، راجہ خرم نوازتازترین

August 09, 2024

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے حکومت نے قانون سازی کر لی ہے،پارلیمنٹ سب سے بالادست ہے،وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ترمیمی ایکٹ اب قانون بن چکا ہے ۔قومی اسمبلی سینٹ اور صدر نے اس کی منظوری دے دی ہے۔جو لوگ شور مچا رہے ہیں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔جن لوگوں کی جماعت رجسٹرڈ ہی نہیں ہے انہیں کیسے مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں۔اگر وہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے تو خوشی سے کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی