i پاکستان

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایتتازترین

September 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد کی متفرق درخواست مرکزی درخواست کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے متفرق درخواست کو مرکزی درخواست کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کا تفصیلی بھی فیصلہ آچکا ہے، فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے سپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کر چکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے اور مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی