i پاکستان

مخصوص نشستیں کیس،فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت ، بھاری نفری تعیناتتازترین

July 12, 2024

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل سپریم کورٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ، بھاری نفری تعینات کرکے قیدی وینز بھی پہنچا دی گئیں ۔ جمعہ کو مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل عدالت عظمی کے اندر اور باہر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی اور ریڈزون کو جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کو جانے والے راستوں سیرینا چوک، نادرا چوک کو بند کردیا گیا جب کہ ڈی چوک میں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی ۔ اسی طرح سپریم کورٹ گیٹ پر بھی پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی ۔سپریم کورٹ کے باہر قیدی وینز بھی پہنچا دی گئیں اور غیر متعلقہ افراد کو کسی صورت سپریم کورٹ میں داخل نہ ہونے دینے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی