پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کچے کے ڈاکوں سے زیادہ زہریلے پکے کے ڈاکو ہیں، 450 ارب کھاجا اورکہو پوچھ گچھ بھی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کیا پیش کریں گے جو مہنگائی آرہی ہے آپ سوچ نہیں سکتے، آزاد کشمیر کو 3 ارب نہیں دیے وہاں جو ہوا دنیا نے انگلیاں اٹھائیں، وہاں جس طرح ہوا پاکستان میں بھی وہی ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان، بشری بی بی اور شاہ محمودسمیت سب کو رہا کیاجائے، ہم مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے مقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ مجھے الیکشن نظر آرہا ہے، عوام اٹھ کھڑے ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی