i پاکستان

مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم، حکومت کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہتازترین

October 28, 2024

مجوزہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر حکومت نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی، سید خورشید احمد شاہ اس کمیٹی کے سربراہ جبکہ اس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم لانے کیلیے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا، یہ ترمیم تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی