وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی میجر طفیل محمد نشانِ حیدر کے 66 ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر نے جرآت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا، انہوں نے اپنے زخموں کی پراہ کئے بغیر اپنے مشن کو پورا کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی فرض شناسی، ہمت و بہادری اور وطن کی حفاظت کے عہد کی پاسداری نوجوان نسل کیلئے ایک مثال ہے، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور انکے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے جوانوں و افسران کی اس ملک کی حفاظت کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی