صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے انصاف مانگنے کیلئے صبح صبح عدالتوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں، کل وزیراعلی مریم نواز نے ایف آئی اے کو بلایا ہے دیکھتے ہیں وہ کیا جواب دیتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے یہ طوفان بدتمیزی برپا کیا وہ آج بھی دندنا رہے ہیں، یہ اب میرا کام نہیں کہ بتاں کہ کون کون کیا کچھ کررہا ہے، اب سارا کام اداروں اور ایف آئی اے کا بنتا ہے کہ وہ بتائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی