i پاکستان

میرپور خاص، ڈائریا وبائی صورت اختیار کرگیا،سرکاری اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئیتازترین

July 05, 2023

میرپورخاص میں ڈائریا وبائی صورت اختیار کرگیا،سرکاری اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی۔ میرپورخاص سول اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پرڈائریا کے 100 کے قریب مریض رپورٹ ہونے لگے،گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایک ہزارتک ڈائریا کے مریض سول اسپتال لائے گئے،ماہرین نے آلودہ پانی اورغیرمعیاری خوراک کو مرض بڑھنے کی وجہ قرار دیا۔ ایم ایس سول اسپتال، ڈاکٹرشیروموتی کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں آج کل زیادہ مریض ڈائریا کے آرہے ہیں بچوں کے وارڈ سمیت جنرل وارڈ میں 100 سے زائد ڈائریا کے مریض روز کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد ڈائریا کا شکار ہونے والوں میں درجن سے زائد کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی