پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی سوچ پوری نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کو یہ عدالت کسی صورت قبول نہیں،آئینی بنچ میں سینئر ججز کو بٹھا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کی منظور کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار اس وقت کلیدی بھی ہے اور تاریخی بھی ہے، مولانا فضل الرحمان اپنی زندگی کی بہترین اننگز کھیل رہے ہیں، ان کا دینی اور سیاسی پس منظر بڑ اوسیع ہے۔آئین میں بگاڑ کا ایک سلسلہ شروع ہوا، مولانا فضل الرحمان اس کے سامنے دیوار ثابت ہوں گے۔ ہمارا مئوقف ہے کہ اگر آئینی مقدمات کی وجہ سے دوسرے مقدمات متاثر ہوتے ہیں تو ایک آئینی بنچ بنا دینا چاہیئے۔ایسا سسٹم انڈیا میں بھی بہت سالوں سے رائج ہے۔ آئینی بنچ میں سینئر ججز کو بٹھا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔لیکن منصوبہ یہ ہے کہ آئینی عدالت ہو اور اس میں چن چن کر من پسند ججز کو متعین کیا جائے۔ہمیں آئینی عدالت کسی طور قبول نہیں۔ جب مسودہ سامنے آئے گا تو اس پر مزید بات کی جائے اور باقاعدہ راے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی تجاویز جے یوآئی ف کے مسودے میں شامل ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی