i پاکستان

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ،شہلا رضا ٹی وی پروگرام چھوڑ کر چلی گئیںتازترین

January 21, 2026

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا اسمبلی میں دیئے گئے ان کے بیان کو دہرا ئے جانے پر ناراض ہو کرٹی وی پروگرام چھوڑ کرچلی گئیں۔تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر نے شہلا رضا کے اسمبلی میں دیئے گئے بیان کو دہرایا تو انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ شہلا رضا نے اسمبلی میں دیئے گئے اپنے بیان کو پروگرام میں توڑ موڑ کر پیش کرنے کا کہہ کر پروگرام سے اٹھ کر چلی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ مجھ پر الزام لگائے گئے اس کا جواب دوں گی ۔قبل ازیں شہلا رضا نے بتایا کہ کراچی میں گل پلازہ عمارت کی بنیاد 1980 میں رکھی گئی تھی اس وقت گل پلازہ میں 1021 دکانیں تھیں،2003 میں مزید دکانوں کا اضافہ کیا گیا

2003میں میئر شپ جماعت اسلامی کے پاس تھی، 2003میں ایم کیوایم حکومت میں تھی جس نے مشرف سے منظوری لی۔پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نے کہا کہ گل پلازہ بہت بڑا سانحہ ہے اس میں یقینا حکومت کا احتساب بنتا ہے، اس سانحہ پر گھٹیا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بج کر 26 منٹ پر آگ کی اطلاع دی گئی ،4 فائر بریگیڈ 10بج کر45 منٹ پر پہنچیں۔16فائرٹینڈرز ،2بازر اور 3اسنارکل کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی تھی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پاک بحریہ کو بھی مدد کیلئے بلایا، آگ کی شدت اتنی تھی کہ گورنرسندھ کو پاک بحریہ کو بلانا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی