معاون خصوصی خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی اور کہا ہے کہ عمران خان نظام کیخلاف چٹان کی طرح کھڑا ہے، نوا شریف نہیں جو ڈیل کرکے لندن اور سعودی عرب بھاگ جائے،عمران خان کبھی مائنس نہیں ہوسکتے کیونکہ عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع اللہ جان نے کہا کہ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ محض heat of the moment تھا، اگر میرے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ اس وقت سب زیادہ مقبول لیڈر عمران خان ہے، عمران خان کی مقبولیت کا خوف ان کو کھائے جارہا ہے، عمران خان اپنے فیصلوں کی وجہ سے دن بدن مقبول ہوتے جارہے ہیں، جس طرح عمران خان اس نظام کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور جیل کاٹ رہے ہیں
یہ نوازشریف نہیں جو ڈیل کرکے لندن اور سعودی عرب بھاگ جائے، نوازشریف نہیں جو مائنس ہوجائے، عمران خان کوئی نواز شریف نہیں جو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگائے اور لیٹ جائے، لیڈر اور ڈیلر میں یہ فرق ہوتا ہے، نواز شریف کو شہباز شریف اور جماعت نے خود مائنس کردیا ہے۔عمران خان کبھی مائنس نہیں ہوسکتے کیونکہ عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے آن دی فلور کہا ہے کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں، جب بھی تحریک زور پکڑتی ہے تو حکومت مذاکرات کا سوشہ چھوڑ دیتی ہے، ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے کچھ بنیادی شرائط ہیں اگر حکومت ان پر بات کرنا چاہتی ہے تو محمود اچکزئی کے پاس عمران خان کا مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی