پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے افغانستان کے نجی سفر سے کسی کو کیا نقصان ہے؟۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں، اس سے کسی کو کیا نقصان ہے؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہوں، بیرونِ ملک جانے کی مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ وکلا، عوام اور پی ٹی آئی کی تحریک سے جعلی کرپٹ مافیا سے جان چھڑائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی