i پاکستان

مینارپاکستان بدسلوکی کیس،ٹک ٹاکر عائشہ کا ملزمان کو معاف کرنے کا اعلانتازترین

July 01, 2024

مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ۔ ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے کیس پر سماعت کی، متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا بیان قلمبند کراتے ہوئے بیانِ حلفی عدالت میں پیش کر دیا۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اللہ اور اس کے رسول کی رضا کی خاطر تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے، مجھے ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، میں آزادانہ رضامندی اور بغیر کسی خوف کے اپنا بیان عدالت میں قلمبند کرا رہی ہوں۔ متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد مقدمہ میں نامزد ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر 12 ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے وکلا کو ملزمان کی بریت کی درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کیلئے 26 اگست کو طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی