میجر طفیل محمد شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا گیا دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاوں کے ساتھ ہوا،علما نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاں کا اہتمام کیا۔علما کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں،جو قومیں اپنے شہدا کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں، علما کا کہنا ہے کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،زندہ قومیں اپنے محسنوں کیاحسانات کو فراموش نہیں کرتیں،شہیدمیجر طفیل محمد دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔ بِلا شبہ میجرطفیل محمد شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔پاکستان کییہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں،آج پوری قوم ان کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی