i پاکستان

میڈیا پر آنے کا شوق نہیں، عوام اور اسمبلی کو جوابدہ ہوں،مراد علی شاہتازترین

June 26, 2024

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کام سے کام رکھتا ہوں، میڈیا پر آنے کا شوق نہیں، عوام اور اسمبلی کو جوابدہ ہوں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میڈیا کی خبروں میں پڑ جاوں تو کام کیسے کروں؟، جن لوگوں کے سامنے جوابدہ ہوں وہ عوام اور اسمبلی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 4407 ٹن مٹی سکھر بیراج میں ڈالی گئی ہے اور 72 گھنٹے میں بیراج کے گیٹ کا کام مکمل کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وزیر آبپاشی آج اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ ایکنک اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کے بعد جام خان شورو دوبارہ سکھر پہنچیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ روہڑی کینال سمیت دیگر کینال میں پانی کی فراہمی شروع کردی ہے، بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب سے بچا کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی