i پاکستان

ہمیں ملک میں اپنے حقوق اور جمہوریت کیلئے لڑنا ہے، سلمان اکرم راجہتازترین

December 11, 2024

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماسلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس ملک میں اپنے حقوق اور جمہوریت کیلئے لڑنا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے لئے لڑنا ہے اور لڑتے رہیں گے، آئین کی سر بلندی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افسردہ ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔ دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت کی، سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے استفسار کیا کہ آج کل مقدمات درج کرنے کا موسم ہے، کوئی علم نہیں کس کیس میں مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی 3 ہفتوں تک راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی