i پاکستان

میں بابا سے کبھی بات نہیں کروں گی، زینب جمیل کی بیٹی کی ماں سے گفتگوتازترین

May 30, 2024

گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے بیٹی کے ساتھ ہونے والی گفتگو شیئر کی ہے۔زینب جمیل نے اسپتال سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک نئی ویڈیو اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ میری بیٹی میری طاقت ہے، مجھے ان لمحات سے نفرت ہو رہی ہے جب میری بیٹی کو معلوم ہوگا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ اس کے والد نے کروایا ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا ہے کہ ان کی بیٹی نے ان سے صرف اتنا پوچھا لیکن کیوں ماما، میں بابا سے کبھی بات نہیں کروں گی، اِس نے میری ممی کو تکلیف دی۔زینب جمیل کا کہنا ہے کہ ان سے بات نہیں کی جاتی کیوں کہ ان کا چہرہ گولی لگنے کے سبب زخمی ہے مگر وہ یہ ویڈیو بنانا چاہتی تھیں۔زینب جمیل نے حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنا حوصلہ قرار دیا اور صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی