سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے سیاسی معاملات کو اہمیت نہیں دینی چاہیے، مسجد نبوی ۖ کے امام بھی یہاں موجود ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات پر ہمیں گفتگو کرنی چاہیے، ان کی یہاں تشریف آوری ہمارے تعلقات کو مزید بہتر بنائے گی،ہم بین الاقوامی برادری میں اسلامی دنیا کا سب سے پہلا دوست سمجھتے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہ کہ ہماری کچھ روایات ہیں، اس ایوان میں یاسر عرفات، طیب اردوان آئے، حرم مکہ کے امام بھی یہاں تشریف لائے تھے اور آج مسجد نبوی ۖ کے امام بھی یہاں موجود ہیں، ان روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں اپنے سیاسی معاملات کو اہمیت نہیں دینی چاہیے، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات پر ہمیں گفتگو کرنی چاہیے، ان کی یہاں تشریف آوری ہمارے تعلقات کو مزید بہتر بنائے گا اور ہم بین الاقوامی برادری میں اسلامی دنیا کا سب سے پہلا دوست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج مسلمانوں کو درپیش مسائل میں پاکستان اور سعودی عرب اس سب کو عالمی سطح پر اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید ہوتی رہے گی مگر آج یہ موقع نہیں، جو ماحول اس وقت ایوان میں پیدا ہوا میں اس پر ا پنے مہمانوں سے معذرت کرتا ہوں اور ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی