i پاکستان

ہمیں عمران خان نے پاکستان اور جینے کا مطلب سمجھایا ہے، شاندانہ گلزارتازترین

August 05, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ میں نے اور نوجوان نسل نے قائد اعظم کو نہیں دیکھا،مگر ہمیں عمران خان نے پاکستان اور جینے کا مطلب سمجھایا ہے،پاکستان کے 25 کروڑ عوام 14 اگست کے دن عمران خان کی رہائی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے دن منائیں۔گھروں اور گاڑیوں میں تحریک انصاف کے جھنڈے لہرائے جائیں وہ پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھی،۔سیاست کے اندر سے اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم ہونا چاہیے،پاکستان میں امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیاں چلتی ہیں،پاکستان کی 75 سالوں میں کوئی پالیسی نہیں ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر کے اندر اگر صحت کارڈ کی بندش ہے تو یہ ایک المیہ ہے،کشمیر کے عوام نے پاکستان کے عوام کو ایک ویژن دیا ہے،75 سالوں میں جو پاکستانی قوم نہیں کر سکی وہ کشمیری قوم نے کر دکھایا ہے،ازاد کشمیر حکومت اگر ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے سہولیات فراہم نہیں کرتی تو وزیراعظم اور اس کی کابینہ کا گھیرا ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اس ٹائم سخت کرب میں زندگی گزار رہے ہیں،عمران خان جلد رہا ہوگا،جو ہے اس کے لیے ملین مارچ عوامی تحریک اور لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہوگا،عمران خان بے۔ انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان کو بنتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر کے عوام کو صحت کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات بند کرنا ایک انتہائی دردناک معاملہ ہے،کشمیر گلگت اور پاکستان کے لوگوں کو صحت کارڈ کے سہولیات عمران خان نے فراہم کی تھی۔

مگر لوگوں سے یہ سہولت چھین لی گئی ہے،لوگ اسپتالوں کے اندر مر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اشرافیہ کو دی جانے والی کروڑوں روپے کی سالانہ مراعات ختم کرے،ازاد کشمیر کے اندر اسٹیبلشمنٹ نے ایک بونے شخص کو کشمیر کا وزیراعظم بنا دیا ہے۔جس نے عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ غداری کی ہے،لوگوں کو اس کا محاسبہ کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اندر صرف فرضی اور جعلی اعلانات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو شخص وزارت عظمی کے منصب پر بیٹھا ہے وہ اس قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر آزادی کی جو تحریک جاری ہے اسے تحریک انصاف مکمل سپورٹ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی اور کشمیری عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ اب اپ نے گھبرانا نہیں ہے،بالخصوص کشمیر کے عوام نے بجلی اور اٹے کے حوالے سے جو تحریک شروع کی تھی اس پر پوری کشمیری عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،لوگوں کو اپنے حقوق چھیننا پڑتے ہیں اس کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر بھی عوام کو کشمیری عوام کی طرح اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا،ائی پی پیز سکینڈل نے سارے مفاد پرست سیاست دانوں کو ایکسپوز کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شیر افضل کی رکنیت کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے،کوئی شخص ان کو پارٹی سے نہیں نکال سکتا،انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی خان انتہائی نفیس ادمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پارٹی سے نکال نہیں سکتا،انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انتہائی مفاد پرست ہیں،میں پارٹی میں سات سال سے ہوں ،انہوں نے کہا کہ جس دن عمران خان نے شیر افضل مروت کو جماعت سے نکال دیا میں اس کو قبول کر لوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی