i پاکستان

ہمیں عمران خان کی پرواہ ہے،فواد چودھری عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہتازترین

January 13, 2026

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ایک ٹی وی پروگرام میں فواد چودھری بانی پی ٹی آئی کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی پرواہ ہے، ہمارا دل روتا ہے عمران خان گزشتہ تین سال سے پابند سلاسل ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ اس کے مستحق نہیں ہیں، عمران خان بہت بڑا آدمی ہے۔خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری ، عمران اسماعیل اور محمود مولوی نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے نام سے اسیر پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کی رہائی کی تحریک بھی چلا رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی