i پاکستان

محسن نقوی سے اویس نورانی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالتازترین

August 12, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال اور بین المسالک اتحاد و اتفاق پر بھی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علمائے پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے، پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، مثبت سوچ اور اتفاق سے ملک کو بھنور سے نکالنا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ آج وطن عزیز کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، اس کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی