i پاکستان

محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

August 27, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم کی ہدایت پر ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے اور وزیر اعلی ہاس آمد پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اور وزیر اعلی بلوچستان نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پر زور مذمت کی اور دونوں رہنماں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جبکہ دونوں رہنماں نے شہدا کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی