i پاکستان

محسن نقوی کی نااہلی کا کیس،سماعت 15 جولائی تک ملتویتازترین

July 08, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر بطور اعتراض کارروائی کرتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں، میں اس ملک کا شہری ہوں، میں ٹیکس دیتا ہوں۔ جسٹس شجاعت علی نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے ٹیکس دستاویزات ساتھ لگائے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ رجسٹرار آفس کا اختیار نہیں کہ ایسے اعتراض عائد کرے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد کرنا نہ کرنا برابر ہے، اب معاملہ عدالت کے سامنے ہے، آپ اپنے ٹیکس ریٹرنز درخواست کے ساتھ لگائیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی