وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا سلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے 2 انڈر پاس تعمیر ہوں گے، سگنل فری کوریڈور بنے گا، ایک انڈر پاس سرینہ چوک اور دوسرا سرینگر ہائی وے پر بنے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہو جس میں چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور نیسپاک کے حکام نے شرکت کی ۔نیسپاک کے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پراجیکٹ کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی کہ انڈر پاسز پراجیکٹ کا ابتدائی ڈائزین تیار ہے ۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انڈر پاسز منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کو ٹاسک دے دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انڈر پاس کی اونچائی فل ہایئٹ تک رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے 2 انڈر پاس تعمیر ہوں گے، سگنل فری کوریڈور بنے گا،ایک انڈر پاس سرینہ چوک اور دوسرا سرینگر ہائی وے پر بنے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی