محکمہ داخلہ پنجاب نیمحرم الحرام میں امن وامان کیلئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرلیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے یڈپٹی کمشنرزکو24 گھنٹوں میں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کردی،جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو احکامات جاری کردئیے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جلوس کیراستوں پرضرورت کیمطابق جیمرز نصب کیے جائیں گے،جلوس کے راستوں پرکوئی شہری چھت پر نہ آئے،مالک مکانوں سے کرایہ داروں بارے سرٹیفکیٹ لیا جائے،جلوس کے راستے میں کسی سویلین کو سکیورٹی کے لیے بھی کوئی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف منظور شدہ روٹس پرجلوس کی اجازت ہوگی،تمام جلوسوں کو ہیڈ سے ٹیل تک سکیورٹی کور دیا جائے،ہرجلوس کیروٹ کوسیکیورٹی ادارے،انتظامیہ اورامن کمیٹی پیشگی کلیئرکرے،جلوس کیراستوں میں لائیوکوریج کیلئیسرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں،شبیہ ذوالجناح اور تعزیوں کی محفوظ واپسی تک سیکیورٹی کوورموجود رہے گا۔دوسری جانب محرم الحرام کے دوران لاہور کے چوون مقامات کو انتہائی حساس اور دوسوتراسی مقامات کو فلیش پوائنٹس قرار دیدیا گیا،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈان کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی