i پاکستان

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کر دیتازترین

September 04, 2024

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے روایتی طریقے سے اساتذہ کے تبادلوں کا نظام ختم کر کے ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کر دی۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی دستاویز کے مطابق اساتذہ گھر بیٹھے تبادلوں کے لئے درخواستیں دائر کریں گے، 9 ستمبر تک ضلعی ایجوکیشن آفیسرز خالی آسامیوں کی تفصیل پورٹل پراپلوڈ کریں گے۔دستاویز میں کہا گیا کہ اساتذہ تبادلوں کے لئے 10 سے 20 ستمبر تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، 24 ستمبر تک درخواستوں کی تصدیق ہوگی۔محکمہ تعلیم کے مطابق تبادلوں کے اہل اساتذہ کی فہرست 26 ستمبر کو لگے گی، 27 ستمبر کو آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی