i پاکستان

محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کارڈ سے متعلق اعدادو شمار جاری کر دیےتازترین

October 19, 2022

محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کارڈ سے متعلق اعدادو شمار جاری کر دیئے ، اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں اب تک 24لاکھ 49ہزار سے زائد افراد نے ہیلتھ کارڈ سے فائدہ اٹھایا،عوام تقریباً 54ارب 63کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج کرارہے ہیں،علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 794ہسپتالوں کو منتخب کیا گیا ،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں اب تک 5لاکھ 26ہزار سے زائد افراد نے مفت ڈائیلسز کروائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی